اس کا مطلب
توحیدِ اسماء و صفات یہ ہے کہ اللہ کے ان ناموں اور صفات پر ایمان رکھا جائے جو اس نے قرآن میں خود اپنے لیے ثابت کیے، یا جو اس کے رسول نے اس کے لیے ثابت کیے، اس طرح جیسے اس کی شان کے لائق ہے، اور یہ عقیدہ رکھا جائے کہ ان میں کوئی اس کا شریک نہیں۔
ہم اللہ کو اسی کے ذریعے جانتے ہیں جو اس نے ہمیں اپنے بارے میں بتایا۔